|
اسلام آ باد: پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا پہنچی ہے اور ملک میں ہر 10 میں سے ایک شخص بے روزگار ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں اکتوبر2012 سے دسمبر2012 کے دوران بے روزگاری کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر6.5 فیصد
تک جا پہنچی ہے۔ شہروں میں بے روزگاری کی شرح میں 10.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ گاؤں میں یہ اضافہ 16.3 فیصد تک ہوا ہے۔
سابقہ حکومت نے دیہی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے 8 کھرب روپے وقف کئے، سب سے زیادہ روزگار کے مواقع محکمہ
زراعت کی جانب سے فراہم کئے گئے تاہم اس کی شرح بھی 46.3 فیصد سے کم ہو کر 5. 45 فیصد ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 لاکھ افراد کا بے روزگار ہونا معیشت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
0 comments:
Post a Comment