Thursday, May 2, 2013

موٹروے کی تعمیر پر 90 ارب خرچ، 21 ارب آمدن ہوئی

وزارت مواصلات نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے موٹرویز کی تعمیر پر 90 ارب 22 کروڑ خرچ' 21 ارب 68 کروڑ آمدن ہوئی۔

اسلام آباد(آن لائن) وزارت مواصلات نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے موٹرویز کی تعمیر پر
90 ارب 22 کروڑ 9 لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں جبکہ موٹرویز سے 2006-07ء سے لے کر اب تک ٹول ٹیکس کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم 21 ارب 68 کروڑ 9 لاکھ روپے ہیں۔ وزارت مواصلات کے ذرائع کے مطابق موٹر وے ایم ون اسلام آباد سے پشاور 2013ء تک 43 ارب 35 کروڑ 7 لاکھ روپے جبکہ ایم تھری پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد 5 ارب 60 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں اور کل رقم 90 ارب 22 کروڑ 9 لاکھ روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق 2006-07ء سے لے کر اب تک موٹرویز سے حاصل ہونے والی ٹیکس کی مد میں رقم ایم ون اسلام آباد سے پشاور 3 ارب 81 کروڑ 1 لاکھ، ایم ٹو لاہور، اسلام آباد 15 ارب 37 لاکھ 2 ہزار روپے جبکہ ایم تھری پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد ایک ارب 60 کروڑ 2 لاکھ روپے ہے۔ کل رقم 21 ارب 68 کروڑ 9 لاکھ روپے ہے۔


0 comments:

Post a Comment

 

© 2011 Pakistan Leaks,Pakistani political scandals - Designed by Pakindo.com | | Privacy Policy | Sitemap

About Us | Contact Us | Write For Us